دھرنے اور معصوم لوگوں کو اپنے ہی انتشاری کارکنوں سے قتل عام کرانا شرمناک ہے، گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی سے بالاتر کوئی بھی چیز نہیں، دھرنے اور معصوم لوگوں کو اپنے ہی انتشاری کارکنوں سے قتل عام کرانا شرمناک ہے۔بلاول بھٹو ، محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذالفقار علی بھٹو کا ویژن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیض حمید کے بعد دیگر پر بھی فرد جرم لگے گی۔سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ اور تینوں سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بھی ہو ملک کو جمہوریت کے راستے پر چلنا چاہیے۔ڈکٹیٹر شپ اور مارشل لاء کسی بھی طور پر پاکستان کے عوام کے لیے نیک شگون ثابت نہیں ہو سکتا۔