ا مگرمچھ کو جبڑوں میں دبائے ڈائنو سار کا فوسل دریافت

بیونس آئرس (آئی اینپی )ارجنٹینا میں دریافت ہونے والے ایک نئے گوشت خور ڈائنو سار کی فوسل نے کریٹیشیس دور کے ایک ایسے شکاری گروہ کے بارے میں نئی معلومات فراہم کی ہیں جسے ماہرین اب تک زیادہ نہیں سمجھ سکے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دریافت اس ڈائنو سار کی مکمل کھوپڑی کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ اس حیران کن چیز کی بدولت بھی اہم ہے جو اس کے جبڑوں میں دبی ہوئی ملی، جوکہ ایک مگرمچھ کی ٹانگ ہے۔اس ڈائنو سار کو جواکوئین ریپٹر کاسالی  کا نام دیا گیا ہے، جو تقریبا 6 کروڑ 70 لاکھ سال قبل موجودہ وسطی پیٹاگونیا (ارجنٹینا)  میں رہتا تھا، یہ ڈائنو سار لمبائی میں تقریبا 23 فٹ اور وزن میں ایک ٹن کے قریب تھا۔ماہرین کو اس کے جبڑوں میں ایک بڑے مگرمچھ نما جاندار کی ٹانگ ملی، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ ڈائنو سار شکار کھاتے ہوئے کسی طرح (ممکنہ طور پر دم گھٹنے سے)  ہلاک ہو گیا