کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور، پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی ، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے، جبکہ پاکستان میں اس کی تیاری پر صرف 3 سے 4 ملین روپے لاگت آئی ہے۔چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو "I Care 50X’’ کا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے (پارٹس) مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو 2025ء میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔ماہرین کا کہناہے کہ "I Care 50X’’ ایکسرے مشین جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف 10 سیکنڈ میں ایکسرے کی فوٹیج فراہم کرتی ہے۔ملک کے مختلف ہسپتالوں میں اس مشین کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔