پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار

 کراچی(آئی این پی )  پاکستان میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کرلی گئی ، عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے میڈیکل سائنس کے شعبے میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، ملک میں پہلی بار جدید ایکسرے مشین تیار کر لی گئی ہے۔چین کے اشتراک سے تیار کی گئی اس مشین کو "I Care 50X کا نام دیا گیا ہے، جس کے تمام پرزے(پارٹس)  مقامی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں گے۔یہ مشین ہیلتھ ایشیا ایکسپو 2025 میں توجہ کا مرکز بنی رہی، جہاں شرکا کو اس کی خصوصیات اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔عالمی مارکیٹ میں اس مشین کی قیمت 20 سے 25 ملین روپے ہے، جبکہ پاکستان میں اس کی تیاری پر صرف 3 سے 4 ملین روپے لاگت آئی ہے