برازیل کے صوبہ پارانا کے علاقے لاپا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری نے اپنی لگژری کار پورش 911 کیریر کو آگ لگا دی۔
کار کے مالک نے مبینہ طور پر انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے خود اپنی گاڑی جلا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار کے مالک کو مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اغوا کیا، اور پھر گاڑی کو ویران مقام پر لے جا کر آگ لگا دی۔ تاہم، سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج سے ثابت ہوا کہ مالک نے خود ہی گاڑی کو آگ لگائی، کیونکہ وہی شخص فوٹیج میں پہچانا گیا اور اس کا لباس بھی ملا۔مالک نے ابتدائی طور پر الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ اس کے زخم اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ سچ بول رہا ہے، مگر تحقیقات میں حقیقت سامنے آ گئی۔
یہ پورش 911، جس کی قیمت تقریباً 130,000 امریکی ڈالر ہے، 2018 ماڈل تھی اور اس پر ٹیکس بھی واجب الادا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مالک نے ٹیکس سے بچاؤ اور انشورنس کمپنی سے رقم حاصل کرنے کے لیے یہ اقدام کیا۔پولیس نے تفتیش جاری رکھی ہے اور ابھی تک کار کے مالک پر کسی مقدمہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ علاقے میں صرف ایک ہی کیمرہ نصب تھا، جس نے پورے واقعے کو ریکارڈ کیا۔