بھارت میں سیاست کے بیچ برازیلی خاتون کی تصویر، ماڈل کا اہم جواب سامنے آیا

بھارت میں سیاست کے بیچ برازیلی خاتون کی تصویر، ماڈل کا اہم جواب سامنے آیا

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہریانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے جس میں انہوں نے ایک برازیلین ماڈل کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابی عمل میں جعلسازی کی گئی ہے۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ اسی ماڈل کی تصویر کو 22 مختلف ووٹرز کے شناختی کارڈز کے لیے استعمال کیا گیا، اور یہ کہ یہ جعلسازی مرکزی سطح پر کی گئی ہے۔ راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چاہے تو ایسے ڈپلیکیٹ انٹریز کو ایک سیکنڈ میں ہٹا سکتا ہے، مگر وہ ایسا کیوں نہیں کر رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کر رہا ہے۔اس تناظر میں، وائرل ہونے والی وہ تصویر اصل میں ایک برازیلین ہئیر ڈریسر لاریسا نیری کی ہے، جس نے خود وضاحت کی ہے کہ یہ تصویر آٹھ سال پرانی ہے اور اس کا بھارت یا ہریانہ کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لاریسا نیری کا کہنا ہے کہ وہ اس تصویر کے حوالے سے لاعلم تھیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ اب انڈیا میں 'پُراسرار برازیلین ماڈل' کے طور پر مشہور ہو گئی ہیں۔ لاریسا کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر وہ جواب نہیں دے رہیں۔