لاہور ( خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بس و ٹیکسی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صوبے بھر میں مربوط الیکٹرک انفراسٹرکچر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز بنانے کا پلان تیار، سرکاری سطح پر الیکٹرک ڈپو بھی تعمیر ہونگے۔منصوبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔پہلے فیز میں لاہور، قصور، ننکانہ، شیخوپورہ ، فیصل آباد میں چارجنگ سٹیشن بنیں گے، گوجرانوالہ، سرگودھا اور جنوبی پنجاب کے منتخب علاقے بھی منصوبیکاحصہ ہونگے۔ چارجنگ سٹیشنز منظوری کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سمری تیارکرکے جلد کابینہ میں پیش کریگا۔ اس مالی سال میں گیارہ سو الیکٹرک کیبز سڑکوں پر لانے کا ہدف مقرر ، الیکٹرک بسیں بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں چلائی جائینگی۔