ملک میں بیروزگاری 7.1 فیصد تک ریکارڈ،شرح میں اعشاریہ 8 فیصد کا اضافہ ہو ا
گزشتہ 4 برسوں میں سالانہ بنیادوں پر 1 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار ملا، رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)گزشتہ 4 برسوں میں بیروزگاری مزید بڑھی ہے ، لیبر فورس سروے 2024-25 کیمطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چار برسوں میں بیروزگاری کی شرح میں اعشاریہ 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، لیبر فورس سروے 2020-21 کیمطابق بیروزگاری کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اور 2018-19 کے لیبر فورس سروے کیمطابق بیروزگاری کی شرح 6.9 فیصد تھی، لیبر فورس سروے آج جاری کیا جائے گا۔نئے لیبر فورس سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 7 برسوں کے دوران بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ 4 برسوں میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 1 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار ملا، مرد و خواتین میں روزگار کی شرح بڑھی ہے لیکن جی ڈی پی گروتھ اور آبادی بڑھنے کی شرح کے لحاظ سے معاشی گروتھ کم ہے ،ماہرین کی رائے ہے کہ جی ڈی پی شرح نمو سالانہ 6 فیصد پر ہونا ضروری ہے، لیبر فورس سروے میں دس سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو شامل کیا جاتا ہے جو برسرروزگار ہوں یا روزگار کی تلاش میں ہوں ۔