بچوں میں ایچ آئی وی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھی ہے، ڈاکٹر عرفان جمیل

کراچی(آئی این پی )ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عرفان جمیل نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران بچوں میں ایچ آئی وی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عرفان جمیل نے کہا کہ سندھ انفیکشس ڈیزیزز اسپتال میں بھی ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ایچ آئی وی کی شرح بچوں میں تشویشناک حد تک بڑھی ہے جبکہ ایچ آئی وی عام طور پر بچوں کا مرض نہیں ہے، لیکن گزشتہ 4 ماہ سے بچوں میں ایچ آئی وی کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے