ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر دو بجے ایک اہم ملاقات کے لیے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات کا مقصد ملک میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔رپورٹ کے مطابق، اس نشست میں خاص طور پر کاؤنٹر ٹیررریزم آپریشنز پر تفصیلی بات چیت ہوگی، جس میں آپریشنز کی کامیابی، مستقبل کی حکمت عملی، اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، ملکی داخلی اور خارجی سیکیورٹی چیلنجز، علاقائی استحکام اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف پیش رفت پر بھی گفتگو متوقع ہے۔یہ ملاقات میڈیا کے ساتھ شفافیت اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو موجودہ سیکیورٹی حالت اور حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا جا سکے۔