جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی

جب تک خان ہمارے پاس نہیں آ جاتے مارچ ختم نہیں کریں گے: بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جاری احتجاج میں بشریٰ بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں شریک رہیں گی اور اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گی جب تک ان کے شوہر، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، ان کے ساتھ نہیں آ جاتے۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ "میں اپنے میاں کی بات نہیں کر رہی بلکہ یہ اس ملک کے قائد کی بات ہے" اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ پٹھان قوم آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ بشریٰ بی بی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ ان کا ساتھ دینے والے زیادہ نہیں ہوں گے، مگر وہ اس احتجاج میں کھڑی رہیں گی۔احتجاج کے دوسرے روز میں داخل ہونے کے دوران پی ٹی آئی کے قافلے کی قیادت بشریٰ بی بی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں، جو ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون کی جانب روانہ ہوئے۔

سی دوران بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی کے قافلے کے آگے آ گئی، جس کے باعث احتجاجی مارچ میں تیزی سے پیشرفت دیکھی گئی۔ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ تاہم، وہ اس واقعے کے بعد آرام کرنے اور کھانا کھانے کے بعد دوبارہ روانہ ہوئے۔یہ احتجاج اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کے باعث دوسرے روز بھی جاری رہا۔