خانکی بیراج پر بھی رکاوٹیں ،باراتیوں نے دولہا کو کاندھوں پر اٹھا کر پل پار کرادیا
لاہور،علی پور چٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث دل والے دلہنیا نہ لے جا سکے،گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان چناب ٹول پلازہ پر راستہ بند ہونے کی وجہ سے 2 باراتیں واپس لوٹ گئیں۔باراتیں کافی دیر تک چناب ٹول پلازہ پررکی رہیں اور راستہ نہ ملنے پر مجبوراً واپس لوٹنا پڑا،ایک بار ات سیالکوٹ سے گجرات اور دوسری گوجرانوالہ سے جہلم جارہی تھی۔ خانکی بیراج پر بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بند کردیاگیا تاہم راستہ نہ ملنے پر باراتیوں نے دولہا کو کاندھوں پر اٹھا کر پل پار کرادیا ،بارات کافی دیر وہاں پھنسی رہی، دلہا اور اس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعدبارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔