لاہور(کرائم رپورٹر)بڑھتا ہوا منشیات کا استعمال جیلوں پر بھاری، جیلوں میں قیدیوں کی تعدادمیں ڈیڑھ سال میں18ہزارتک کااضافہ کر دیا گیا۔ذرائع جیل حکام کے مطابق 70فیصدقیدی منشیات کیکیسزمیں، پولیس کی جانب سیجیل بھجوائیگئے،زیادہ ترمنشیات کے ملزمان پر نان ایبل مقدمات 9سی کے ہیں،لاہور کی کیمپ جیل میں جنوری 2023سے اب تک 2400قیدیوں کا اضافہ ہوا ہے،1800سیزائد قیدی منشیات کیکیسز میں جیل بھجوائے گئے۔یمپ جیل میں جنوری میں4200 اوراب تعداد6600سے زائد ہے، پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد68ہزارسیزائدہوگئی، منشیات کیکیسزمیں ملزمان کی بڑھتی تعدادسے متعلقہ بیرکس گنجائش سیکئی گناہ زیادہ ہے،بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جیلوں میں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔