اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی اے نے وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق فائر وال کے ذریعے وی پی این کی بندش کا ٹرائل کیا جارہا ہے، وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا۔ ذرائع پی ٹی اے کے مطابق ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی، پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھے ہے۔یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آغاز کیا جائے گا۔اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔