رجب بٹ پیکا ایکٹ لگ گیا ، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)توہین رسالت کے قانون سے متعلقہ ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر المہشور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیامقدمہ سنت نگر کے رہائشی سید حیدر علی شاہ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھانہ نشتر کالونی میں درج کئے گئے مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمے میں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رجب بٹ نے توہین رسالت کے قانون 295 سی کا مذاق اڑاتے ہوئے توہین آمیز ویڈیو اپلوڈ کی اپنی ویڈیو میں رجب بٹ نے بتایا کہ اس نے اپنے نئے لانچ کئے گئے پرفیوم کا نام بھی 295 رکھا ہے ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کا بھی تمسخر اڑایا۔ مدعی مقدمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ رجب بٹ اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔