پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھا دیا

پاکستان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کا حصول فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے موثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو عملی طور پر یقینی بنائے۔