میں روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو روک سکتا ہوں:ٹرمپ

    واشنگٹن (یواین پی)امریکہ کی ثالثی میں روس اور یوکرینی وفد کے درمیان سعودی عرب میں متوقع بات چیت کے آغاز سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022 سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کو سوائے ان کے اور کوئی نہیں روک سکتا''۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرے صدر رہتے ہوئے پیوٹن نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔