سول ہسپتال حیدرآباد میں ماں کی خواہش پوری، بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کرایا گیا

سول ہسپتال حیدرآباد میں ماں کی خواہش پوری، بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کرایا گیا

حیدرآباد کے سول ہسپتال میں ایک منفرد اور جذباتی منظر دیکھنے کو آیا جب ایک ماں کی آخری خواہش کو پورا کرتے ہوئے اس کی بیٹی کا نکاح ہسپتال کی گیسٹرولاجی وارڈ میں کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، کچہ قلعہ کی رہائشی مریضہ نسیم یوسفزئی جگر کے مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتال میں داخل تھیں۔ بے ہوش ہونے سے قبل، مریضہ نے اپنی 18 سالہ بیٹی دعا کا نکاح کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ہسپتال میں ایک سادہ مگر جذباتی نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔ گیسٹرولاجی وارڈ میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے دوران دولہے فرمان علی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور نکاح کے رسمی مراحل ادا کیے گئے۔اس موقع پر سب کی آنکھوں میں جذبات اور محبت کی جھلک تھی، اور یہ ایک دل کو چھو جانے والا لمحہ تھا جس میں ایک ماں کی محبت اور بیٹی کی خوشی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔