سراج الدین، عبد العزیز اور یحییٰ حقانی پر عائد 10 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ختم کی گئی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے 3 سینئر طالبان رہنماؤں بشمول سراج الدین حقانی پر عائد انعامی رقم ختم کر دی۔افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی پر عائد 10 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ہٹا دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سراج الدین حقانی نے 2008ء میں ہونے والے کابل سیرینا ہوٹل حملے کی منصوبہ سازی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہیسلا سمیت 6 افراد مارے گئے تھے۔طالبان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، امریکا نے 3 سینئر طالبان رہنماؤں سراج الدین، عبد العزیز اور یحییٰ حقانی پر سے انعام ہٹا دیا ہے۔