گاڑی کی ٹرانسفر، رجسٹریشن سے قبل ای چالان ادائیگی لازمی

 ایکسائز ان ایکشن ،چالانز کلیئر کروانے تک رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت نہ دی جائے: ڈی جی کو مراسلہ
لاہور (کرائم رپورٹر) 6ارب سے زائد ای چالانزکی وصولی کیلئے ایکسائز سے مدد کے لئے رابطہ کر لیا گیا۔بروقت اقدامات کے لئے سی ٹی او ڈاکٹر ا طہر وحید نے مراسلہ ڈی جی ایکسائز کو بھجوا دیا جس کے مطابق ای چالانز کلیئر کروانے تک رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت نہ دی جائے۔مراسلہ میں تحریر کیا گیا کہ صوبہ میں روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈوٹرانسفرہوتی ہیں، گاڑیوں کی ٹرانسفرپرمالکان سے ای چالانزکی وصولی کی جائے۔نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے اگرشہری کے ذمہ واجبات ہیں تووصولی کرکے اجازت دی جائے،ایکسائزکی جانب سے وصولیوں سے بڑی حد تک ای چالانز کلیئرنس میں مدد ملے گی۔سی ٹی او کا کہنا تھا ایکسائز کے ساتھ پہلے بھی وصولی کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی رابطے میں ہے