شہری چالان کی صورت میں کیو آر راست اور زندگی ایپ کے ذریعے چالان کی فوری ادائیگی کر سکیں گے،وزیر تعمیرات نے افتتاح کیا
لاہور :پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑا قدم، لاہور رنگ روڈ پر ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا،شہری چالان کی صورت میں کیو آر راست اور زندگی ایپ کے ذریعے چالان کی فوری ادائیگی کر سکیں گے،قبل ازیں شہریوں کو بینک جاکر قطار میں لگ کر ادائیگی کرنی پڑتی تھی،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے ڈیجیٹل چالان ادائیگی کا افتتاح کیا۔ چیئرمین رنگ روڑ اتھارٹی فیصل فرید، محمد عثمان سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، کونسل ممبرز اور ایف ڈبلیو او کے نمائندے بھی تقریب میں شامل تھے، صوبائی وزیر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رنگ روڈ کی سرویلنس کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ہر قدم اٹھا رہے ہیں، رنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب تک ہونے کے بعد سٹاف کی ٹیکنیکل ٹریننگ کی جائے گی، لاہور رنگ روڈ پر مو ثر آپریشن اور پیٹرولنگ کے لیے خراب گاڑیوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔