منشیات فروش کو بچانے والا سب انسپکٹر گرفتار

پولیس نے ملزم ایلیا مسیح کو پکڑا،ارشاد کی موقع پر مزاحمت سے فرار، مقدمہ درج ، کارروائی شروع 
لاہور( کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش کو بچانے کیلئے موقع پر پہنچنے والے سب انسپکٹر ارشاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس پولیس نے منشیات فروش ایلیا مسیح کی گرفتاری کیلئے بائووالا میں چھاپہ مارا لیکن ملزم کی گرفتاری پر علاقے کے سب انسپکٹر نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی۔سب انسپکٹر کے مزاحمت کرنے پر منشیات فروش موقع سے فرار ہوگیا، جس پر تھانیدار اشفاق کی مدعیت میں سب انسپکٹر ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار سب انسپکٹر ارشاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تعینات تھا۔