خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اداکارہ ڑالے سرحدی

 لاہور (نیٹ نیوز) ماڈل و اداکارہ ڑالے سرحدی کا کہنا ہے کہ  خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لئے ہر وقت خوش نظر آتی ہوں  خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لئے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا  زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا  کہ  وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ  ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہیں ہیں  جبکہ  انہیں گلوکاری کا بھی شوق ہے مزید کہا کہ میں نے آج جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری انتھک محنت شامل ہے شائقین کے دل جیتنا اداکاری کا مقصد ہے۔