پاک چیمپئنز کا پوائنٹس بھارت کے ساتھ بانٹنے سے انکار

 میچ بھارتی چیمپئنز کی وجہ سے نہیں ہوا تو اْنہیں کیوں پوائنٹ دیا: پاکستانی  آفیشلز
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان چیمپئنز نے منسوخ شدہ میچ کے پوائنٹس بھارت کے ساتھ بانٹنے سے صاف انکار کردیا، پاکستانی  آفیشلز کا کہنا ہے کہ میچ بھارتی چیمپئنز کی وجہ سے نہیں ہوا تو اْنہیں کیوں پوائنٹ دیا؟۔یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت چیمپئنز کا ہائی وولٹیج میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا تھا جب متعدد بھارتی کھلاڑیوں نے موجودہ سیاسی کشیدگی کے باعث میدان میں اترنے سے انکار کردیا، میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔