لاہور(کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اولڈ انار کلی اور شالیمار پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد سلیم، زاہد اور حسنین شامل ہیں جن پر چوری، رابری، نقب زنی سمیت 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔