دال مونگ 45،سفید چنا 20 روپے کلو مہنگے:ڈی سی لاہور نوٹیفکیشن جاری
لاہور (کرائم رپورٹر ) روزمرہ کی 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی،2 میں اضافہ، 6 کے نرخ مستحکم رکھے گئے ۔گزشتہ روز ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا باریک 50 ، دال چنا سپیشل 45،ماش دال دھلی ہوئی 30 ، بغیر دھلی ہوئی 15 ،کالا چنا موٹا لوکل 50 ، باریک لوکل 50 ، بیسن کی قیمت میں 30 روپے کلو کمی کی گئی۔ نیو سپر باسمتی چاول ہول سیل 245، ریٹیل پرائس 250 ،مسور دال امپورٹڈ ہول سیل 255، ریٹیل پرائس 260 ، روٹی 14 ،دودھ 170 ،مٹن 1600 ،بیف کی قیمت 800 روپے کلو مستحکم رہی۔ مونگ دال بغیر دھلی ہوئی 45 ،،سفید چنا موٹا امپورٹڈ کی قیمت میں 20 روپیکلو اضافہ ہوا۔ ہول سیل 300،ریٹیل پرائس 310 مقرر کی گئی۔