لاہور(شوبز ڈیسک )معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بار بار عمرہ ادا کرنے پر صارفین کی جانب سے تنقید کا جواب دے دیا۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر سوشل میڈیا کے معروف اور صفِ اول کے ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر اْن کریئیٹرز میں شامل ہیں جو بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔مارچ 2025 میں انہوں نے عمرہ ادا کیا تھا اور اب وہ ایک بار پھر رمضان کے دوران اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔کنول آفتاب نے حال ہی میں ان کے بار بار عمرہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔سوشل میڈیا پرکسی نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا ’آپ کے پاس پیسہ ہے، اسی لیے آپ بار بار عمرہ کرنے چلے جاتے ہیں‘؟