پی ٹی آئی فوبیا پر مشتمل 40 ارب کا فائر وال منصوبہ ناکام ، شیخ وقاص

فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا
اسلام آباد(آئی  این پی )پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ  حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔اپنے  ایک ایک بیان میں  شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی سے قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا، فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔