فائر وال کا سن سن کر کان پک گئے شازیہ مری ہمیں سائبر حملوں کو روکنا ہے شیزہ فاطمہ

ساری کابینہ وزارت آئی ٹی کے پیچھے کھڑی ہے‘صارفین کوکم سے کم تکلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں‘سائبر سکیورٹی بہتر کرنی ہے،  قومی سلامتی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے:وزیرمملکت
 ایسا ستیاناس کبھی نہیں ہوا،اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی‘ وائس نوٹ نہیں کھلتا‘ کون سا فائر وال لگا  یا جارہا ہے،،طلباء  کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے:عبدالقادر پٹیل

اسلام آ باد(آن لائن)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے  مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں 11 لاکھ سے زائد مفت لیب ٹاپس دے چکی ہے اور اب ہم سستے موبائل فون دینے کی پالیسی لے کر آرہے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی زاہرا ودود فاطمی نے کہا  کافی مہینے گزر چکے ہیں ایکس بند ہے،ایکس بند ہونے کی وجہ سے کافی مسائل آرہے ہیں،ایکس دوبارہ شروع کرنے کی کوئی امید ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے وزیر کے بجائے پارلیمانی سیکرٹری کے جواب دینے پر اعتراض اٹھایا تو وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اے کابینہ ڈویڑن کے اندر ہے، اس وجہ سے پارلیمانی سیکرٹری جواب دے رہے تھے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ زیادہ تر ریگولیٹری باڈیز کابینہ ڈویژن میں ہیں، ایکس ایکویریم اقدامات کے زمرے میں آتا ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی ساجد مہدی نے کہا کہ سکیورٹی میئرز کی وجہ داخلہ کی ہدایات پر ایکس بند کیا گیا ہے،جیسے ہی ان کی ہدایات آئیں گی کھول دے ہم کھول دیں گے۔عبد القادر پٹیل نے کہا  یہاں وائس نوٹ نہیں کھولتا کون سے فائر وال لگا  یا جارہا ہے،،طلباء  کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ایسا ستیاناس کبھی نہیں ہوا،اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی ‘پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی سوال پوچھیں تو جواب کون دے گا کوئی کسی کے کورٹ میں بال پھینک رہا ہے کوئی کسی کی آپ ڈیجیٹل نیشن کا بل لے آتے ہیں مجھے تو ہنسی آتی ہے فائر وال کا سن سن کر کان پک گئے ہیں ہم ای کامرس کی بات کرنے کے لائق ہی نہیں رہے ہیں جنہوں نے تباہی پھیلائی ہے ان کی مذمت کرتی ہوں ‘ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا  انٹرنیٹ کے استعمال اور سپیڈ میں اضافہ ہوا ہے، تکنیکی بنیادوں پر انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف تکنیکی وجوہات پر انٹرنیٹ کے صارفین مسلئے کا شکار بھی ہیں، ڈیجیٹائزیشن کے مثبت عوامل کو اپنانا ہے، اس سال عاشورہ پر بھی مکمل طور پر انٹرنیٹ بند نہیں کیا گیا، پوری کوشش ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا  ہمیں سائبر سیکورٹی بہتر کرنی ہے، ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔وزیر آئی ٹی نے انٹرنیٹ رفتار کم ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے نے رپورٹ دی ہے  انٹرنیٹ کی رفتار 28 فیصد بہتر آئی ہے، ساری کابینہ وزارت آئی ٹی کے پیچھے کھڑی ہے۔ ہم صارفین کوکم سے کم تکلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں