لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نیقائد اعظم ٹائون، ٹائون شپ کا دورہ کیا، لنک روڈ مادرملت تا چودھری رحمت علی روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کاموں بارے بریفنگ دی کہ 1.3 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔ ایل ڈی اے ٹائون شپ کے اس لنک پر موجود اپنی قیمتی اراضی پر کمرشل ایریا کی ڈویلپمنٹ کرے گا۔