وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک تباہ کر دیا:عمر ایوب

وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک تباہ کر دیا:عمر ایوب

سرگودھا: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وفاقی اور پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے اور تمام مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ پی ٹی آئی کے مقدمات میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔انہوں نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بگڑ چکے ہیں اور حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا گیا ہے۔مزید برآں، انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی شہادتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کی شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے تاکہ اصل وجوہات سامنے آئیں۔عمر ایوب نے کرکٹ میں ناکامی پر نگران وزیر محسن نقوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بار بار ناکامی پر محسن نقوی سے سوال ہونا چاہیے اور انہیں عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔