لاہور: ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے کے مختلف مقامات پر بارش جاری ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔
متاثرہ شاہراہیں:
موٹروے (M-3): لاہور سے سمندری تک بارش ہو رہی ہے۔
قومی شاہراہ: لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر، پتوکی، رینالہ، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ہدایات:
تیز رفتاری سے گریز کریں۔
اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں۔
بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں، کیونکہ سڑک پر پھسلن موجود ہے۔
ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ کی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
لاہور میں بارش اور موسم کی صورتحال:
شہر میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
بارش کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔