عمران خان کے کیسز میں تاخیر، پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دیدی

خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر 25فروری کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے  :جنید اکبر
  پشاور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں 25 فروری کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ احتجاج کی تیاری کریں۔ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ صوبے بھر میں دیگر مقامات پر بھی احتجاج کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔