واشنگٹن(آئی این پی ) پاکستانیوں کو امریکی ویزے کے لیے 20 ہزار ڈالرز کی مالی ضمانت سے استثنی مل گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے 2025 کے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا۔پروگرام میں شامل ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں، افغانستان، ایران، بھارت بھی شامل نہیں۔بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق بنگلادیش، نیپال اور افریقی ممالک سمیت 50 ممالک فہرست میں شامل ہیں۔