بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج صبح موسم سرد اور خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 6 ڈگری، زیارت میں منفی 5 ڈگری اور ژوب میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری، تربت میں 11 ڈگری، نوکنڈی میں 1 ڈگری اور چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔