پاکستان بحرانوں کی دلدل، واحد وجہ نظم و ضبط کو پس پشت ڈال دینا ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) منہاج القر آن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے 25 دسمبر قائد اعظم کے یوم پیدائش پر تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا قائداعظم نظم و ضبط کا نام تھے، اگر آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں تو اس کی وجہ بانی پاکستان کی وقت کی پابندی اور نظم و ضبط سے عبارت زندگی ہے،آج اگر پاکستان بحرانوں کی دلدل بنا ہوا ہے تو اس کی واحد وجہ نظم و ضبط کو پس پشت ڈال دینا ہے۔ تقریب میں بریگیڈیئر( ر) اقبال احمد خاں، انجینئر رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی،جواد حامد، سہیل احمد رضا، عمر حیات و دیگر نے شرکت کی۔