ریٹائرڈ آفیسر سیکیورٹی انچارج کی آڑ میں کوٹھی خانہ پکڑا گیا

ریٹائرڈ افیسر نے ریڈنگ پارٹی کو اپنا تعارف کرا کر ڈرایا دھمکایا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد اور اے ایس پی رائیونڈ کی زیر نگرانی ایس ایچ او سندر ندیم کمبوہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد اور کوٹھی خانوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں پولیس کے مطابق سندر اشتہاری کی گرفتاری کے لیے ایک پلازے پر چھاپا گیا نجی پلازے سے ایک ریٹائرڈ آفیسر سیکیورٹی انچارج کی آڑ میں چلنے والا کوٹھی خانہ پکڑا گیا رنگ ریلیاں 2خواتین سمیت 7افراد کو گرفتار کرلیا ریٹائرڈ افیسر نے ریڈنگ کرنے والی پارٹی کو اپنا تعارف کرا کر ڈرایا دھمکایا بھی ایس ایچ او ندیم کمبو نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا رنگ ریلیاں منانے والے ملزمان سے موقع پر شراب اور نشہ اور ادوایات بھی برآمد ہوئیں