لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا۔ مصری شاہ تھانے میں ایک ماں نے بیٹے کی بدتمیزی کے خلاف درخواست جمع کرائی جس پر پولیس فوری بیٹے کو تھانہ لے آئی۔ایس ایچ او نے ماں اور بیٹے کے درمیان گفتگو کر ائی اور ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ماں بیٹے کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور چھوڑنے کی درخواست کردی۔ ماں سے معافی مانگنے پر بیٹے کو چھوڑ دیا گیا۔