سلیم جاوید امریکا میں کانسرٹس کے دوران اپنی سالگرہ بھی منائیں گے

سلیم جاوید امریکا میں کانسرٹس کے دوران اپنی سالگرہ بھی منائیں گے

سدا بہار پاپ سنگر سلیم جاوید نے اس سال اپنی سالگرہ کا جشن امریکہ میں منایا اور اس کے بعد مختلف کانسرٹس کا انعقاد بھی کریں گے۔

سلیم جاوید اور ان کے صاحبزادے معروف موسیقار شیزان جوجی دونوں نے 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی۔سلیم جاوید، جنہوں نے اپنے گانے "جگنی" سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، موسیقی کی دنیا میں نت نئے انداز متعارف کروا چکے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے موسیقی کی دنیا میں اپنا رنگ بھرتے آ رہے ہیں۔ ان کے بیٹے شیزان جوجی نے بھی اپنے والد کے ساتھ 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی، جس سے اہل خانہ نے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔سلیم جاوید نے کہا کہ 25 دسمبر ان کے لیے ایک خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کرسمس بھی منائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے جوجی ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ وہ خود امریکہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر سال دنیا بھر سے نیک خواہشات اور سالگرہ کی مبارکبادیں ملتی ہیں، جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہیں۔ سلیم جاوید نے اپنے مشہور گانے "لیلیٰ او لیلیٰ" کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی یہ گانا نئی نسل کے ذریعے گایا جا رہا ہے، جس سے وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے اپنی پرفارمنس کے دوران ہمیشہ موسیقی میں نئے رنگ پیش کرنے کی کوشش کی اور اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔