اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 29 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 29 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 تازہ ترین بمباری میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 4 سکیورٹی گارڈ بھی شہید ہو گئے۔ فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 45 ہزار 338 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے خلاف جوابی کارروائیاں کیں، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔