پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے ایف آئی وی بی انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو تین صفر سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔پاکستان نے الجزائر کے خلاف تینوں سیٹس میں 25-17 کے یکساں اسکور سے کامیابی حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 پوائنٹس اسکور کیے۔ فہد نے اٹیک سے 16 جبکہ بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے 37 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ بلاک کے ذریعے 11 پوائنٹس بنائے۔ قومی ٹیم نے سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ الجزائر کو سروس سے 2 پوائنٹس ملے۔پاکستان کو حریف ٹیم کی غلطیوں سے بھی 23 پوائنٹس حاصل ہوئے۔پاکستان نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دے دیپاکستان نے ٹورنامنٹ میں اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی 3-0 سے شکست دی تھی، جبکہ ایران کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔