پٹرول 39 پیسے ، ڈیزل 2 روپے40 پیسے لٹر مہنگا کردیا گیا :نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔اوگرا نے 25 اگست کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 39 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے ،ڈیزل کی 370روپے 69 پیسے فی لٹر ہو گئی۔