ملزمہ فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ، عدالت
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کے مقدمے میں خاتون کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کہا ہے کہ ملزمہ فلسفے میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہے اور اس کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔ملزمہ کے خلاف تھانہ ویمن اسلام آباد میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے 8 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزیدکہاہے کہ فریقین کے درمیان تنازع گھریلو اور خاندانی نوعیت کا ہے، میڈیکل ریکارڈ میں کوئی ایسی چوٹ سامنے نہیں آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی ہو