سیاسی استحکام قومی ترجیح نہیں بنایا جاتا، معاشی بحالی کے دعوے، نتائج ممکن نہیں،فیصل کریم کنڈی
فیصل آباد(یواین پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے سیاسی تربیت حاصل کرنے والے طرز حکمرانی کے بھاشن نہ دیں جب عوامی استحصال ہوگا تو جمہوری تنقید بھی ہوگی اور پھر عوامی سوالات کے ساتھ انگلیاں تو بھی اٹھیں گی-وہ فیصل آبادمیں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجازچوہدری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے-ان کاکہناتھاکہ جمہوریت کا حسن اختلاف رائے میں ہے، لیکن جمہوریت کی طاقت شہری آزادیوں، آزاد صحافت، پارلیمانی احتساب اور آئین کی بالادستی سے قائم رہتی ہے۔پیپلز پارٹی کبھی بھی صوبائیت کی بات نہیں کرتی ہمیشہ وفاق پاکستان کو جوڑنے اور جمہوری سسٹم کو چلانے کی حقیقی جد و جہد کرتی ہے-انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پگ کی لاج رکھے حالات کے ستائی عوام اور معاشی بد حالی کا شکار کسانوں سمیت عام آدمی کی مالی مشکلات کم کی جائے