مرحوم و ریٹائرڈ اہلکاروں سمیت شہداء کے ورثاء کو بھی امدادی رقوم فراہم
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم ریٹائرڈ انسپکٹر بشیر احمد کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دیے گئے۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد دین اور اے ایس آئی غلام شبیر کو بیویوں کے علاج کیلئے اڑھائی، اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈینیل یوسف کو پھیپھڑوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دیے گئے۔مزید بر آں پرائیویٹ سیکرٹری محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل رخسار عارف، ٹریفک وارڈنز محمد کامران اور ذیشان اظہر، کانسٹیبلز شفیق احمد اور محمد صفدر کو ایک، ایک لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی اہلیہ، اے ایس آئی محمد آصف، کانسٹیبل فیاض رضا اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر غفران خان کی بیوی کیلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے فنڈز دیے گئے۔فنڈز کا اجراء میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی پولیس ملازمین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں