پولیس اہلکاروں و اہلخانہ کے علاج کیلئے 25 لاکھ فنڈ جاری

 لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 25 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی محمد کامران کو دماغی اور کانسٹیبل تنویر الحسین کو ٹیومر مرض کے علاج معالجے کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی مزمل حسین کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔ کانسٹیبل لیاقت علی کو بیوی کے معدے کے موزی مرض اور سب انسپکٹر غلام جعفر کو بیوی کے گلے کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔ کانسٹیبلز محمد عمران اور اللہ جیوایا کو علاج معالجے کی مد میں 2 لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔ اے ایس آئی ثناء￿  اللہ، مرحوم اے ایس آئی فرخ عباس کی بیوہ، نائب قاصد عبدالقدوس، کانسٹیبلز محمد آصف، فیاض احمد، ڈرائیور کانسٹیبل محمد نذیر اور اردلی کانسٹیبل محمد اکرم کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دیے گئے۔ کانسٹیبلز شہزاد انور اور محمد بلال کو بیویوں کے علاج معالجے کیلئے 75 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔ کانسٹیبل نوید اختر، جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل محمد ارشد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء￿  کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔