عالیہ حمزہ ٹکٹ ہولڈرزاورعہدیداروں کو نوٹس

 عالیہ حمزہ نے کیسوں کی سماعتوں پر نہ پہنچنے والے سے جواب طلب کرلیا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بانی پی ٹی آئی کے کیسوں کی سماعتوں پر نہ پہنچنے والے ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 19،20اور21اگست کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق اڈیالہ جیل اور سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداروں کو اپنی موجودگی یقینی بنانا تھی،افسوس کہ متعدد ذمہ داران نے ہدایات پر عمل نہیں کیااورغیرحاضر رہے ،اپنی غیر حاضری کی تحریری وضاحت 24 گھنٹے کے اندر اندر چیف آرگنائزر آفس پاکستان تحریک انصاف پنجاب کو ارسال کریں۔اگر وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو پارٹی ضابطہ اخلاق کے مطابق ان افراد کے خلاف سخت تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔