ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے بعد پانچ علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے، جہاں ریاستی عملداری بحال کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گرقلعه ترخو وہ علاقے ہیں جہاں سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کر کے امن و امان بحال کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں اب حالات معمول پر آچکے ہیں اور مقامی آبادی کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست متاثرہ مکینوں کو مکمل سیکیورٹی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اپنی زندگی دوبارہ شروع کرسکیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیگر متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کی واپسی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا جو مرحلہ وار مکمل ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی ادارے اور فورسز قریبی رابطے میں ہیں تاکہ لوگوں کی بحالی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔