گندم کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 72 روپے فی کلو تک جا پہنچی
ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اورفائن آٹا 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
لاہور (آئی این پی )چینی کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔گندم کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 72 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 15 روپے اور فائن آٹا 9 روپے فی کلو مہنگاہوگیاہے،ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 81 روپے اور فائن آٹا 87 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے ، ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹا 66 اور فائن آٹا 78 روپے فی کلو میں دستیاب تھا،ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 6 اور فائن 8 روپے کلو مہنگا ہوگیاہے جس کے بعد ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 110 روپے اورفائن آٹا 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔