نیویارک(آئی این پی )ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر دنیا کے ایسے 7 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے جنہیں ارب پتی کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریبا ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور سپانسرشپس سے کمائے، جب کہ ان کی کمائی میں سوئس جوتوں اور سپورٹس وئیر برانڈ میں ان کی شراکت داری نے بھی اہم کردار ادا کیا۔فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے، حالانکہ ان کے حریف نواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے ان سے کہیں زیادہ انعامی رقم جیتی،